حکومت کی کوئی کرونا پالیسی نہیں ہے،شاہد خاقان

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت کی کوئی کرونا پالیسی نہیں ہے ، کوئی ایس او پیز نہیں ہے ، آپ آج کرونا کی ٹیسٹنگ بڑھا دیں تو سارے حقائق سامنے آجائیں گے ، روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کیلئے کوئی جگہ ہوتی ہے اور وہ جگہ پارلیمان ہے ، جب حکومت گالیاں دے ، دھمکیاں دے تو کیا ایسے میں ڈائیلاگ ہوتا ہے اب بات ختم ہو چکی ہے ، ہم نے ڈھائی سال تک موقع دیا لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، اب ڈائیلاگ کا مقصد ہی نہیں ، ہم نے پوری کوشش کی کے پارلیمنٹ چلے ، حکومت اس کو چلانا ہی نہیں چاہتی، اب حکومت پارلیمنٹ کو چلا لے ۔