اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اس پر بحث کرنی چاہئے

کسی شق پر اعتراض ہے تو حکومت کو چاہئے کہ وہ قانونی بل لے آئے،سابق وزیر اعظم

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)اٹھارویں ترمیم آئین کا حصہ ہے اس پر بحث کرنی چاہئے ، اگر کسی شق پر اعتراض ہے تو اس حوالے سے حکومت کو چاہئے کہ وہ قانونی بل لے آئے، یہ ترمیم پاکستان کے وسائل کے حل اور وفاق اور صوبوں کے تعلق کو واضح کرتی ہے ، روزنیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم لے آئے اور جہاں وہ سمجھتی ہے تبدیلی کر لے ، سندھ میں بنڈل آئی لینڈ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جزائر میں مال ہے تب ہی اندھیرے میں اس کے حوالے سے کام ہو رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو کسی چیز کا علم ہی نہیں وہ کام ہی نہیں کر رہی ہے، ڈھائی سال میں صرف ایک زیر و پوائنٹ کا انڈرپاس بنا ہے اور اس کی بھی آپ حالت زار دیکھ لیں ۔