کراچی: اے ٹی ایم سے کیش ٹرے نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: شارع پاکستان پراے ٹی ایم میں واردات کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو کےمطابق اے ٹی ایم میں ایک ملزم 4 بجکر 50 منٹ پر داخل ہوا اور ملزم نے مشین کے پیچھے بیٹھ کر 10 منٹ تک مشین کھولنے کی کوشش کی۔ ملزم 5 بجے مشین کی ٹرے کھولنے میں کامیاب ہوا اور اے ٹی ایم کی 2 ٹرے نکالیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزم نے منہ پر نقاب لگایا ہوا تھا اور ہوڈی پہنے ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق اے ٹی ایم کی کیش ٹرے لے جانےکی واردات گلبرگ کے علاقے میں ہوئی جہاں اے ٹی ایم کی 2 کیش ٹرے میں 18 لاکھ روپے تھے۔