نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے مزدوروں کے لیے دو رہائشی کالونیاں بنانے کا فیصلہ

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت پنجاب حکومت نے مزدوروں کے لیے دو رہائشی کالونیاں بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر لیبر انصر مجید خان نے کی زیر صدارت مزدوروں کو رہائشی سہولتوں کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا ۔ اجلاس میںسیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ میاں جمیل احمد ،صدر پنجاب بینک ظفرمحمود ، گروپ ہیڈ پنجاب بینک آصف ریاض سمیت دیگرنے شرکت کی ۔

بنک آف پنجاب کی جانب سے کالونی کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انصیر مجید خان کے مطابقضلع جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان میں نمک کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے کالونی بنائی جائے گی۔

پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ نے تین سو چالیس کنال اراضی رہائشی کالونی کے لیے مختص کر دی ہے ،راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں 273 کنال پر رہائشی کالونی بنائی جائے گی جس میں 576 فلیٹ، لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ علیحدہ سکول، مسجد، کمیونٹی سنٹرز تعمیر کیے جائیں گے،لیبر کالونی ٹیکسلا پر دو ارب 75 کروڑ اٹھانوے لاکھ لاگت آئے گی۔