ویکسین کب تک اثر رکھتی ہے اس حوالے سے کوئی ڈیٹا نہیں

اس کی کی دو خوارک ہیں ، اس سے 95فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)برطانیہ سے ڈاکٹر طاہر محمود نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم برطانیہ میں تیار ہیں اور ویکسین لوگوں کو بھیج رہے ہیں ، اور روزانہ کے حساب سے عوام کو ویکسین لگا رہے ہیں ، ہم پہلے بڑی عمر کے لوگ پھر 70سال سے کم لوگوں کو لگا رہے ہیں ، ویکسین اس ہفتے سے لگا رہے ہیں ، ویکسن ہماری بہت بہتر ہے ، اور 95فیصد اثر رکھتی ہے ، اس کا اثر چیک کیا گیا ہے ، اور ایک اتھارٹی نے اس کے اثر کو چیک کیا گیا ہے تو ایم ایچ آر او نے جانچ پڑتال کے بعد ویکسین کی اجازت دی ہے ، یہ لوگوں کے لئے بہت اچھی ہے ،اس کی دو خوارک ہیں ، اس سے 95فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں ، کب تک اثر رکھتی ہے اس حوالے سے کوئی ڈیٹا نہیں کہ کتنے عرصے تک چلے گی ، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو ویکسین نہیں لگا سکتے جن کو الرجی اور ہمارے ڈیٹا میں نہیں ہے ، وہ لوگ ڈرگ الرجی ہے ، خواتین حاملہ ہیں اور چھوٹی عمر کے لوگوں کو یہ ویکسین نہیں لگ سکتی، کیونکہ ان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہی نہیں ۔