بھارت میں کسان چار چار سو کلو میٹر کا سفر سائیکلوں کے ذریعے طے کر احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں ،سینئر صحافی

اسلام آباد(روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام سچی بات میں ایس کے نیازی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی سعید قاضی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ پڑوسی ملک بھارت میں کسانوں کی تحریک دیکھ لیں وہ پر کسان چار چار سو کلو میٹر سفر کر کے آئیں ہیں انکو کوئی لایا نہیں آج مودی بھی پریشان ہے کہ وہ کس طرح کسانوں کو واپس بھیجے ، ان کے آگے منزل ہے ، مقصد ہے ، ہمارے یہاں ذاتی مفادات کی سیاست ہو رہی ہے