کرونا وائرس کی علامات اور اس سے بچاءو کے طریقے

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)روزنیوز کے پروگرام سچی بات میں ڈاکٹر بابر رضا نے کرونا سے بچاءو کے طریقے بتاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ یہ وبا ایک دوسرے پھیلتی ہے ، وبا کی علامات یہ ہے کہ اس وائرس سے سردرد ، گلے میں خراش، بخار ہو جاتا ہے ، جیسے ہی پھیپھڑوں میں جراثیم جاتا ہے تو سانس میں مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور آکسیجن لیول کم ہو جاتا ہے ، اس وائرس کو جسم میں داخل ہو نے کیلئے گردے اور وال میں وائرس جاتا ہے ، ہارٹ اٹیک بھی ہو جاتا ہے ، بعض لوگ گردے سے کرتے ہیں ، مگر کرونا سے ہی وجہ ہوتی ہے ، وبا سے خون کے کلاٹس بننا شروع ہو جاتے ہیں ، اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔