تحریکیں جو تھیں وہ پاکستان بننے کی تھیں ، ایم آر ڈی کی تھی، بینظیر کی تھی ، پروگرام سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)سینئر صحافی سعید قاضی نے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن سیاست سے ڈاءون لگتی ہے ، زمین جو کارکردگی کم ہوتی ہے تو اس تلخ زبان سے پورا کیا جارہا ہے ، بھارت میں بھی سردار اور لاکھوں کسان سڑکوں پر ہیں ، لیکن ہمارے یہاں ایسا نہیں ہے ، تحریک میں مقصد بڑا نہ ہو تو عوام نہیں آتی ، اس وقت ذاتی مفادات زیادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی یہ تحریک تحریک نہیں ہے ، تحریکیں جو تھیں وہ پاکستان بننے کی تھیں ، ایم آر ڈی کی تھی، بینظیر کی تھی ، اب جب کہ تحریک ہی نہیں تو لوگ باہر کیوں آئیں گے ، یہ تحریک آگے چلتی نظر نہیں آرہی ، یہ لوگ اداروں سے لڑ رہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکمران تو پریشان ہی رہتے ہیں ، پی ٹی آئی نے جو انقلا ب کے وعدے کیے ہیں اس سے وہ پریشان ہیں ، حکومت کا کام ہے کہ وہ روزگار دے ، حکومت نے کہا کہ اس کا کام روزگار دینا نہیں ، جبکہ ہم نے وزراء کو نوکریاں دی ہوئی ہیں ، وہ تنخواہیں لے رہے ہیں ، ایسے بے سروپا بیان نقصان د دہ ہوتے ہیں ، جب تک حکومت معاشی پالیسیاں مضبوط نہیں کرے گی تو مسائل پیدا ہوتے رہےں گے، پی ڈی ایم کو بھارت میں چلنے والی تحریک سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔