وباء سے بچنے کا طریقہ کار ہے آپ ماسک پہنیں ، سوشل فاصلہ رکھیں اور سینیٹائزر استعمال کریں ،سچی بات میں گفتگو

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں ڈاکٹر بابر رضا نے کرونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے پورا کینیڈا بند کیا گیا، کینیڈین وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو بلایا، اور کمیٹی بنائی، میں کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنا، اور کمیٹی کا نام تھا کہ ک رونا کے حولے سے کام کرے ، اور ایک مکمل دستاویزات بنائی جائے ، اس میں ہزاروں دستاویزات پر ریسرچ کی گئی میں جو کتاب لکھی اس کو کینیڈا حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے سراہا ، بات یہ ہے کہ میں پاکستان آیا ہوں ، میرے بڑے فوج میں ہیں ، میں نے کینیڈا حکومت اور یہاں حکومت کو پیشکش کی ہے کی کہ میں قوم کیلئے بوسٹر بنا سکتا ہوں ، اور حکومت کو مفت فار مویشن دونگا، جن لوگوں کو کرونا ہو گیا، انہیں دو بارہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس وبا کی وجہ سے ذہنی دباءو ہے ، اس میں دباءو کو کم کیا جا سکتا ہے ، وباء سے بچنے کا طریقہ کار ہے کہ آپ ماسک پہنیں ، سوشل فاصلہ رکھیں اور سینیٹائزر استعمال کریں ، ان ڈور میٹنگز نہیں ہونا چاہئے، جو ہم ریلیاں جلسے کررہے ہیں وہ خطرناک تھے، ہم جمہورکی زندگی نہیں بچا سکتے تو جمہوریت کدھر ہے ، صرف علاج یہ ہے کہ احتیاط کریں ، انفیکشن سے بائیں ، عوام کو معاشی عادات تبدیل کرنا چاہئے