سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر

کراچی: قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، پی آئی اےابہاء کے لیے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی۔ پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے چلائی جائیں گی۔

گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعوی عرب میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد تھی لیکن فلائٹ آپریشن اب مرحلہ وار بحال ہوچکی ہیں اور پروازیں آپریٹ کررہی ہیں۔