علی حیدر گیلانی کا ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد سے مجھے اپنے حلقے کیلئے ترقیاتی فنڈز نہیں دیے گئے، ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر درخواست بھی جمع کرائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2020-2021 کی ترقیاتی اسکیم میں بھی میرے حلقے کو فنڈز نہیں دیے جارہے لہٰذا پنجاب حکومت کی اس ناانصافی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا۔

علی حیدر گیلانی نے ٹوئٹ میں ترقیاتی اسکیموں کی فہرست بھی شیئر کی جس میں ان کے حلقے میں کوئی اسکیم نہیں ہے