ذلفی بخاری کے کزن کل گورنر ہاؤس پنجاب میں صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ذلفی بخاری کے کزن یاور بخاری اور خیال کاسترو کو پنجاب میں صوبائی وزیر بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزراء کل گورنر ہاؤس پنجاب میں حلف اٹھائیں گے، پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانے والےدونوں وزراء کے قلمدان کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اس حوالے سے اعتماد میں لے لیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔