پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد گریٹر اقبال پارک میں صفائی کا کام جاری

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے بعد لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں صفائی کا کام جاری ہے۔

گزشتہ روز پی ڈی ایم نے مینار پاکستان کے سائے تلے بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کیا تاہم شرکاء نے پارک میں ہر طرف کچرا ہی کچرا کردیا۔ پاک کی صفائی کا کام جاری ہے جبکہ تاریخی مینار پاکستان کے ارد گرد لگایا گیا جنگلا بھی ٹو ٹ گیا۔ اس کے علاوہ پارٹیوں کے جھنڈے اور ٹوٹی کرسیاں بکھری ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جلسےکی آڑ میں ثقافتی ورثے کوپہنچنے والے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائے گی۔