وزیراعظم مولانا طارق جمیل کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو

وزیر اعظم عمران خان نے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا۔
ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل کی کورونا سے جلد اور مکمل شفایابی کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔ معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔