مفتاح اسماعیل کے کیسز پر کس نے این آر او مانگا، فیصل جاوید نے بتا دیا

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ن لیگی رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر حکومت سے این آر او مانگنے کا الزام عائد کر دیا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے بھائی نے مرحوم نعیم الحق سے مفتاح اسماعیل کے کیسز پر این آر او مانگا تھا۔ فیصل جاوید کی جانب سے لگائے گئے الزام پر رہنما ن لیگ مفتاح اسماعیل غصے میں آگئے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ثبوت پیش کرنے کا چیلنج دے دیا۔