لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، بلاول بھٹو زرداری کا خطاب جاری

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والے جلسے سے رہنماؤں کے خطاب کا سلسلہ جاری ہے۔

گوجرانوالا، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ملتان کے بعد پی ڈی ایم نے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں میدان سجالیا ہے۔
مینار پاکستان کے سائے میں منعقدہ جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سمیت دیگر قائدین بھی اسٹیج پر موجود ہیں۔ جلسے سے قبل ایاز صادق کے گھر رہنماؤں کی بیٹھک

پی ڈی ایم قائدین کی جلسہ گاہ روانگی سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے گھر پر بیٹھک ہوئی جس میں آج کے جلسے اور تحریک سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں مریم نواز کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جبکہ ظہرانے میں مٹن قورمہ، بریانی، زردہ اور دیگر کھانوں سے تواضع کی گئی اور تمام کھانے دیسی گھی میں تیار کیے گئے تھے۔ شدید سردی کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعدادجلسہ گاہ میں موجود لاہور میں شدید سردی کے باوجود پی ڈی ایم کے کارکنوں کی بڑی تعدادجلسہ گاہ میں موجود رہی۔

سیالکوٹ اور گوجرانوالا سمیت مختلف شہروں سے ن لیگ کی ریلیاں مقامی رہنماؤں کی قیادت میں مینار پاکستان پہنچیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات لاہور کا پارہ 6 ڈگری تک گرسکتا ہے، دھند بھی ہوگی۔
خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے گزشتہ روز ہی کارکنوں کو موسم کے مطابق کپڑوں کا انتظام کرکے آنے کی ہدایت کی تھی۔

جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض انصارالاسلام کے سپرد جلسے کی سیکیورٹی کے فرائض جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے سپرد کیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم جلسےکیلئے سیکیورٹی کی ذمہ داری جے یو آئی کی تنظیم انصار الاسلام کو دی گئی ہے جس کے 3000 رضاکار سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔