اورماڑہ میں ساحل سمندر پر طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی، کشتیاں ٹکراگئیں

بلوچستان کے ضلع گواردر کے علاقے اورماڑہ کے ساحل پر کھڑی 20 سے زائد کشتیاں تیزہواؤں کے باعث آپس میں ٹکراگئیں۔

ساحل سمندر پر تیزطوفانی ہواؤں نے ماہی گیروں کی کشتیوں کو شدید نقصان پہنچایا اور 20 سے زائد کشتیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ کشتیاں آپس میں ٹکرانے سے بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے ماہی گیروں کو بڑا مالی نقصان ہوا ہے۔ دوسری جانب پاک نیوی، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور محکمہ فشریز نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔