شہباز اور حمزہ کی پیرول پر رہائی کا معاملہ: وزیراعلیٰ نے کابینہ سفارشات کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر کابینہ کی سفارشات کی منظوری دیدی۔ذرائع وزیراعلیٰ آفس کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روز کے لیے پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔زائع محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف اور حمرہ شہباز کی پیرول پر رہائی 27 نومبر دوپہر 2 بجے ہو گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہپنجاب کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے 5 روز کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی درخواست سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کے انتقال کے باعث دی گئی تھی اور اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پیرول پر رہائی شہباز شریف اور حمزہ کا قانونی حق ہے تاہم دونوں کو بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان پہنچنے سے ایک روز قبل رہا کیا جائے گا۔