‘ شاپنگ مال اور مارکیٹس رات 8بجے بند کردیئے جائیں گے’

کوئٹہ : کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث کوئٹہ کے تجارتی مراکز کے اوقات کار محدود کردیئے ، شاپنگ مال اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کردیئے جائیں گے,کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کمشنر کوئٹہ کی زیرصدارت اجلاس میں تجارتی مراکز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تجارتی مراکز کے اوقات کار پر احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مال اورمارکیٹس رات 8 بجے بند کردیئے جائیں گے جبکہ شادی ہالز رات 11 بجے، پارکس شام 6 بجے بند ہوں گے، اوقات کار کی خلاف ورزی پر سختی سےنمٹا جائے گا۔خیال رہے 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا سے مزید ایک مریض انتقال کرگیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 164ہوگئی جبکہ کورونا کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے کورونا کے مزید 5کیسز رپورٹ ہوئے ، بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ابتک981 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔