سینئر سیاستدان اور سابق وزیر دفاع احمد مختار انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینئر سیاستدان چوہدری احمد مختار انتقال کر گئے۔ پی پی پی رہنما چوہدری احمد مختار مختلف ادوار میں دفاع، پانی وبجلی اور تجارت کے وزیر رہ چکے ہیں۔

احمد مختار نے پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی خدمات انجام دیں۔ چوہدری احمد مختار مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ڈیفنس ٹی بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی۔