بیٹی اور داماد کیخلاف ریفرنس : شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ

لاہور : قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ملزمان پر37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

شہباز شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے شہباز شریف کے بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران یوسف کیخلاف ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس صاف پانی کمپنی کیس میں دائر کیا گیا۔ جس میں بتایا گیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مد میں 13 کروڑ سے زائد کی کرپشن کی گئی، رابعہ عمران، عمران علی سمیت دیگر کی ملی بھگت سے 37 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار کا قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا سامان کی مہنگے داموں خریدارے کے باعث 13 کروڑ 32 لاکھ کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، سولر ورک کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 16 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا۔ نیب کا کہنا تھا کہ رابعہ عمران، عمران علی نے قومی خزانے کو 2 کروڑ 47 لاکھ کا نقصان پہنچایا جبکہ ریفرینس میں مرکزی ملزم وسیم اجمل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔