بلوچستان: پولیس موبائل پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان ہلاک

بلوچستان: سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ سے 3 ملزمان ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔

پولیس کے کے مطابق تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مسلح افراد نے گشت کرنے والی پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس میں خوش قسمتی سے پولیس موبائل میں سوار اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔