پشاور یونیورسٹی کے طلبہ میں کورونا کی تصدیق، ایم بی اے پروگرام بند

پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اسٹیڈیز کے طلبہ میں کورونا کے مصدقہ کیسسز رپورٹ ہونے پر ڈپارٹمنٹ کو بند کردیا گیا۔

ڈائریکٹر آئی ایم اسٹیڈیز کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف مینیجمنٹ اسٹیڈیز کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے پیش نظر ایم بی اے پروگرام سمسٹر 4 کے کلاسز دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے۔
ڈائریکٹر آئی ایم اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ متعلقہ کلاس کے دیگر طلبہ میں بھی کورونا وائرس کی علامات پائی گئی ہیں۔