گلگت بلتستان انتخابات:تمام حلقوں کے نتائج مکمل، پی ٹی آئی سب سے آگے

لگت بلتستان کے تمام حلقوں کے غیر سرکاری نتائج سامنےآگئے جن کے مطابق 7 نشستوں پر آزاد امیدوار، 9 پر تحریک انصاف اور 3 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 2 اور جے یو آئی (ف) اور ایم ڈبلیو ایم کاایک ایک امیدوار فتح اپنے نام کرسکا۔

گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 18 دیامر 4 تانیگر کے نتائج سب سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئے جس کا اعلان آج کیا گیا ہے اور یہاں سے پی ٹی آئی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 2 گلگت2 سے پی ٹی آئی کے امیدوار فتح اللہ خان 6696 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور پی پی کے جمیل احمد 2 ووٹوں کے فرق سے 6694 ووٹ لے کر شکست سے دوچار ہوئے جب کہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی شکست کھاگئے اور 3965 ووٹ لے سکے۔