ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑی گئی، 24 لاکھ روپے کا جرمانہ

لاہور : ن لیگ کے شریف میڈیکل کمپلکیس میں پانی کی چوری پکڑگئی ، واسا نے پانی چوری پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ بھجوادیا۔

شریف میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے پانی چوری کا انکشاف سامنے آیا ، واسا نے ن لیگ کےشریف میڈیکل کمپلکیس کی پانی چوری پکڑلی۔ وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز نے کہا پانی چوری پر 24لاکھ روپےجرمانہ بھجوادیا گیاہے، شریف میڈیکل نےواساسےاجازت کےبغیرٹی وی بنارکھاتھا، واسا لاہور کے سروے کے دوران موقع پر 2 کیوسک کا ٹیوب ویل پایا گیا۔

شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ دوکیوسک کابل ماہانہ 2 لاکھ روپے بنتا ہے، پانی چوری پکڑے جانے پر ایک سال کا جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔ قانون کے مطابق شریف میڈیکل کمپلکیس سے ریکوری کے لیے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔