نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں فلائنگ کوچ کو حادثہ پیش آیا

نوشہرہ کے علاقے زیارت کاکا صاحب میں فلائنگ کوچ کو حادثہ پیش آیا
نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکا صاحب سے نوشہرہ جاتے ہوئے مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق تیز رفتار فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگرا۔۔فلائنگ کوچ میں دس سے پندرہ کے قریب افراد سوار تھے۔۔جس میں خاتون سمیت آٹھ افراد جان بحق جبکہ گیارہ شدید زخمی ہوئے۔۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے میڈیکل ٹیموں نے جابحق اور دس شدید زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو نوشہرہ اور قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔۔ریسکیو ترجمان کے مطابق اسپتال منتقل کرنے والے زخمیوں میں اسکول کے بچے اور خواتین شامل ہیں۔۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ڈیزاسٹر ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔۔حادثہ کاکا صاحب پیران موڑ ترکئی کے قریب پیش آیا ہے۔جان بحق ہونے والوں میں بختیار، سلمان،زوہیب،یاسر علی،مسماۃ س،مشتاق، عثمان،اور دختر گلزار شامل ہیں۔۔عینی شاہدین کے مطابق فلائنگ کوچ تیز رفتار رکشے کو بچا رہا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا