رواں سال کتنے ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی اورپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہبازگِل نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک 15 ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان معاونِ خصوصی وزیراعظم شہباز گِل نے میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کےمطابق اس سال 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کمپنیوں کی رجسٹریشن میں صرف ستمبر میں پچھلے سال کی نسبت 69 فیصد اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند تبدیلی کاروبار سے متعلق حکومتی قوانین میں نرمی اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔