ورلڈ ٹریفک حادثات ڈے کے سلسلہ میں تقریب‘ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت کی خصوصی شرکت

لاہور: ورلڈ ٹریفک حادثات ڈے کے حوالے سے لاہور چڑیا گھرکے مین گیٹ کے باہر ٹریفک روڈ سیفٹی آگاہی تقریب کاانعقادکیا گیا. روڈ سیفٹی تقریب میں ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت، ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، TRSFکے چیئر مین خورشید الذمان ،اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر قمر بشیر، ایپسیف انٹر نیشنل کے علی نواز اورکثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی تقریب کے دوران ٹریفک حادثات میں مرنے والے افراد کی یاد میں شمعیں روشن اور دعا مغفرت کی گئی، بعدازاں شہریوں میں ہیلمٹ اور تحائف کیئے گئے.

ٹریفک آگاہی تقریب کا مقصد حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کے ساتھ ساتھ حادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے سبق سیکھ کر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے واضح رہے کہ ہرسال 15نومبر کو ٹریفک حادثات کے حوالے سے عالمی دن منایا جاتا ہے . لاہور پولیس اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام لاہور چڑیا گھرکے مین گیٹ کے باہرمال روڈ پر اٹلس ہنڈا، TRSFاور ایپسیف انٹرنیشنل کے تعاون سے ٹریفک روڈ سیفٹی آگاہی تقریب کاانعقادکیا گیا اس موقع پر ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت، ڈائریکٹر لاہور زوشفقت علی، TRSFکے چیئر مین خورشید الذمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر قمر بشیر، عثمان افضل اورایپسیف انٹر نیشنل کے علی نواز، حادثادت میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین اورکثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی.

ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت نے شہریوں کو حادثات سے بچاﺅکے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اور شہریوں کو روڈ پر مختاط انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی ٹریفک قوانین کی پاسداری کرکے قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتاہے. حاضرین کو حادثات سے بچاﺅ کی اختیاطی تدابیر بارے بھی آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر ایپسیف انٹرنیشنل کے نمائندے علی نوا ز نے کہا کہ ٹریفک آگاہی تقریب کا مقصد حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرنے کے ساتھ ساتھ حادثات کا باعث بننے والی وجوہات سے سبق سیکھ کر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے.

روڈ سیفٹی قوانین کی پاسداری کے حوالے سے ہزاروں شہریوں کو مختلف سکولز،کالجز،یونیورسٹیز،سرکاری و نیم سرکاری اداروں،بس اڈوں، شاپنگ مالز میں جاکر ایجوکیٹ کیا جاچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورز کا دوران ڈرائیونگ غیر ذمہ دارانہ رویہ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ہے،غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کی سزا نہ صرف ڈرائیور کو بلکہ دیگر شہری بھی اس کی زد میں آتے ہیں.

تقریب کے دوران دنیا بھر میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ان کے لئے دعا مغفرت کی گئی تقریب کے اختتام پرایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت نے روڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ حادثات میں مرنے والے افرادکے لواحقین و دیگرشہریوں میں ہیلمٹ اور دیگر تحائف تقسیم کئے.