ملک میں سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قمیت 450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے اضافہ ہوا اور یہ قیمت 96 ہزار 580 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1890 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔