کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر وین کو آئل ٹینکر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق

کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر وین کو آئل ٹینکر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئےنوری آباد کے مقام پر پر آئل ٹینکر نے وین کو ٹکر ماردی۔

پولیس کے مطابق نوری آباد میں پیش آنے والے اس حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔