ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اور اہلخانہ کورونا میں مبتلا

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آرہی ہے اور اب صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور ان کے گھر والے بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محمود جان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ، بیٹے اور خود کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اہلیہ، بیٹے اور خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے عوام سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔