بانی متحدہ کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی متحدہ الطاف حسین کا نام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے 1210 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بانی متحدہ الطاف حسین کا نام بھی شامل ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کامران کے نام اہتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں، چاروں ملزمان پر ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام ہے۔