ٹیچر نے ٹیوشن پڑھنے کیلئے گھر آنیوالی 14سالہ بچی کو حاملہ کردیا، درندہ صفت شخص گرفتار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہر ساہیوال میں 14 سالہ لڑکی حاملہ ہو گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ نور کے علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 14 سالہ بچی کےحاملہ ہونے پر انکشاف ہوا کہ اس کی آبروریزی کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ تھانہ نور شاہ کے علاقہ میں 32 سالہ ملزم عباس گھر پر پڑھنے کے لیے آنے والی بچی کو ڈرا دھمکا کراس کی آبروریزی کرتا رہا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بچی کو جان سے مارنے سمیت مختلف دھمکیاں دیتارہا یہاں تک کہ وہ حاملہ ہو گئی۔متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے پر اہل خانہ کو واقعہ کا علم ہوا۔متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی گئی جس پر اس نے ملزم کے بارے میں بتایا جس کے بعد لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پکڑ کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں ایسے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ، سخت سزائوں کے باوجود ایسے واقعات میں کمی نہیں آئی ۔