روزنیوز پاکستان ، روزنیو ز کے دفتر میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کافی دیر تک موجود رہے ، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی گئی

اسلام آباد (روزنیوز رپورٹ)پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈ یٹر ارو روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی کے بڑے بھائی محمد حسن خان نیازی کی وفات پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال روزنامہ پاکستان و روز نیوز کے دفتر آئے ، انہوں نے ایس کے نیازی سے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے دعائے مغفر ت کی ، اس موقع پر چیئرمین نیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایس کے نیازی کے بھائی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا،

اللہ تعالیٰ ایس کے نیازی کو صبر جمیل دے اور اس دکھ کی گھڑی میں ان کے خاندان کو بھی غم برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ، چیئرمین نیب کافی دیر تک روزنامہ پاکستان اور روز نیوز کے دفتر میں ایس کے نیازی کے ساتھ موجود رہے اور انہوں نے کافی وقت ان کے ساتھ گزارا ، نیز آصف علی زردار ی نے بھی محمد حسن خان نیازی کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور دعائے مغفرت بھی کی ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی ایس کے نیازی کو تعزیتی پیغام بھیجا جس میں مرحو م کی روح کی تسکین ، مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔