وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوگا ، اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدکیا جائے
Roze
وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے
وزیراعظم عمران خان آج شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے، وزیراعظم کواجلاس میں شرکت کی دعوت روسی صدر کی طرف سے دی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان کا 20واں اجلاس آج 10 نومبر کو منعقد ہوگا ، اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدکیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم سربراہی اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ روسی صدر ولادی میر پوتین اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خیال رہے روسی صدرپوتین نے وزیراعظم عمران خان کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی جبکہ چینی صدرشی جن پنگ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہرکے باعث اجلاس ورچوئل انداز میں منعقد ہوگا، کورونا، افغان مسئلے سمیت اہم تنازعات اور دہشت گردی اجلاس کے اہم موضوعات ہوں گے جبکہ انسانی و منشیات اسمگلنگ،منظم وسائبرجرائم پربھی گفتگوہوگی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 4 مبصرممالک افغانستان،بیلاروس،ایران،منگولیا بھی شرکت کریں گے جبکہ تنظیم کے مذاکراتی شراکت دارممالک آرمینیا،آذربائیجان ، کمبوڈیا،نیپال،سری لنکا،ترکی کی بھی شرکت متوقع ہے۔