کراچی کے صحافی علی عمران کی گمشدگی پر شیریں مزاری کا دبنگ اور حیران کن بیان سامنے آگیا

وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں کہ جمہوریت میں کسی کو لاپتہ نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرفتار کر کے مقدمہ بنانے والوں سے نمٹنے کے لیے اینٹی ٹیررازم سمیت مضبوط قوانین موجود ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے رپورٹر علی عمران سید لاپتہ ہو گئے، اہلِ خانہ کے مطابق علی عمران گھر سے قریبی بیکری تک گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی عمران آدھے گھنٹے میں واپسی کا کہہ کر نکلے تھے تاہم ان کی گمشدگی کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔علی عمران سید کی گمشدگی سے متعلق کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی ایسٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔