سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عامر محمود کیانی نے اپنے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے اعلامیہ جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے اپنے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے نیا اعلامیہ جاری کردیا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی نے حال ہی میں اپنے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرز کے لیے ہدایات پر مبنی اعلامیہ جاری کر دیا ہیں۔ جاری کردہ نوٹفیکیشن کے مطابق مقررہ ٹیم مندرجہ ذیل ٹی او آرز کے مطابق کام کرے گی۔

کوآرڈینیٹرز / ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنے ٹیم کے ذریعہ تنظیم میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرینگے اور ان کو اجاگر کرینگے اور سیکرٹری جنرل کو رپورٹ بھی کرینگے۔ اس کے علاوہ کوآرڈینیٹرز / ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنی ٹیم کے ذریعہ پارٹی میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرینگے اور سیکرٹری جنرل کو رپورٹ کرینگے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق کوآرڈینیٹرز / ڈپٹی کوآرڈینیٹرز اپنے ٹیم کے ذریعہ تمام کارکنوں اوردرجات کے تبصرے کا جائزہ لیںگے ٹیم کے ذریعہ ایولویشن بھی کرینگے۔

یاد رہے کہ معروف ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ جناب حسین لاشاری کو بھی انہوں نے گزشتہ دنوں اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا تھا۔

00000