بلاول بھٹو25اکتوبرکوپی ڈی ایم جلسےمیں شریک نہیں ہونگے

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ جلسے میں شریک نہیں ہونگے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 21 اکتوبر بروز بدھ گلگت بلتستان جائیں گے، جہاں وہ الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے۔ مہم کے باعث وہ کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کی غیر حاضری میں پی پی کی سینیر قیادت جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کرے گی۔ سامنے آنے والے ناموں کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف پی پی کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم ) کو بلاول کی مصروفیات اور جی بی کی الیکشن مہم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔