کراچی جلسہ؛ شرجیل میمن کی بم پروف گاڑی مریم نواز کو فراہم

پیپلز پارٹی کی جانب سے باغ جناح کراچی میں اپوزیشن کے جلسہ عام میں شرکت کرنے والے سیاسی قائدین کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے لئے خصوصی بم پروف گاڑی فراہم کی ہے، سیکیورٹی پلان کے تحت جلسے سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں دورے اور ریلی کی صورت میں جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے مریم نواز اسی گاڑی کو استعمال کریں گی، یہ خصوصی بم پروف گاڑی سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی ملکیت ہے۔