گوجرانوالہ جلسہ ، اپوزیشن جماعتوں نے اسٹیڈیم بھرنے کیلئے کیا کام کر دیا، وفاقی وزیر کے حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(نیوزڈسک)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا ، لیکن ان کی طرف سے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا گیا ، جہاں پہلے ہی اس کی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔ اس حوالے سےتفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اپوزیشن کی اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں ، یہ عمران خان ہی تھا جس نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھی بھر دیا تھا جب کہ ان سب سے مل کربھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔