پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل گرفتاریاں ، چھاپے مولانا فضل الرحمن کا بیٹا بھی میدان میں آگیا حکومت کو للکار دیا

اسلام آباد (نیوزڈسک)جمعیت علماء اسلام (ف)کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود نے پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریوں اور چھاپوں سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ لاہور میں پولیس لیگی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر چاردیواریکے تقدس کو پامال کر رہی ہے، حکومت کی گھبراہٹ کا اندازہ ہمیں ہورہا ہے۔مولانا اسعد محمود نے مزید کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک اب نا اہل حکمرانوں کا خاتمہ کرکے ختم ہو گی، لاہور میں کارکنان کے پکڑ دھکڑ کے چکر میں پی ٹی وی کے صحافی کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ،حکومت ،پولیس اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے۔