حکومت نے اپوزیشن کو جلسوں کیلئے لوگ دینے کی حیرت انگیز پیشکش کردی

اسلام آباد (نیوزڈسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جلسیاں کرے۔ پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر نے کہاکہ جہاں قانون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں قانون حرکت میں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کنٹینر چاہیے تو دینے کے لیے تیار ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ حزبِ اختلاف کو جلسوں میں شرکت کے لیے لوگ درکار ہیں تو وہ بھی دینے کوتیار ہیں۔