پاک فوج کا بڑا اعزاز، عالمی ملٹری ڈرل مقابلے میں ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا

راولپنڈی(نیوز ڈسک)پاک فوج کا بڑا اعزاز، عالمی ملٹری ڈرل مقابلے میں مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل جیت لیا، پاک فوج نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ، بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ تیسری بار جیت لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر تیسری بار پیس اسٹکنگ مقابلے جیتے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں ہوئے۔ پاک فوج نے مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا-