کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ کوئٹہ کے اسمنگلی روڈ پر دھماکا ہوا، جس میں اب تک 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچ رہے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت کا ابھی معلوم نہیں ہوسکا۔