وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ٹویٹ کے مطابق چینی کنسورشیم اور پاکستان کے درمیان 2.3 ارب ڈالرز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ٹویٹ کے مطابق چینی کنسورشیم اور پاکستان نے 2.3 بلین ڈالرز کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، پاکستان کی طرف سے دستخط گزشتہ روز ہوئے۔
مفتاح اسماعیل نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ امید ہے قرض کی رقم چند دنوں میں مل جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام کے ذریعے وفاقی وزیر خزانہ نے رقم کی فراہمی میں چینی حکومت کےتعاون پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔