اپوزیشن نے ابو بچاؤ مہم کو انتشار پھیلاؤ مہم میں تبدیل کردیا، فواد چوہدری

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جب بھی ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا شروع کرتی ہے پاکستان کے دشمن ایک ایجنڈے پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں، وہ پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہوتا نہیں دیکھ سکتے لہٰذا کبھی اپوزیشن تحریک شروع کردیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے تحریک کا جو شوشہ چھوڑا ہے اس کی کیا اخلاقی حیثیت ہے، ابو بچاؤ مہم کو انتشار پھیلاؤمہم میں تبدیل کردیا گیا، اس تحریک کا نہ سیاسی اور نہ سیاسی جواز ہے، یہ اگلے انتخابات تک انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ یہ جیلوں میں جارہے ہیں، احتساب کے عمل کو سبوتاژ کرنا اپوزیشن کی تحریک کا مقصد ہے لیکن احتساب کے عمل سے پیچھے ہٹ گئے تو ووٹر ہم سے سوال کرے گا۔