اپوزیشن والے اس تاریخ تک۔۔۔!!!شیخ رشید نے ایک بار پھر تاریخ بتا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو جواب دے دیا این آر او نہیں دیا جائیگا، 31دسمبر سے 20 فروری اہم ہے اس میں نتیجہ نکل آئے گا ، میرے 50سوالات کا اپوزیشن نے جواب نہیں دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے اور دہشت گردی کا خدشہ ہے، دہشت گرد تنظیمیں خانہ جنگی کرانے کے لیے پاکستان میں کچھ بھی کرسکتی ہیں،

کیوں کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، امریکی جریدے نے مودی حکومت کو دہشت گرد اورانہتا پسند قرار دیا ہے ، مفتی محمود نے دھاندلی کی بات کی تھی اسکا نتیجہ جو نکلا بتانا نہیں چاہتا، مولانافضل الرحمان مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں، فضل الرحمان کی صرف 9 سیٹیں ہیں ، ان کاکچھ نہیں جانا صرف مدرسوں کے طلبا کواکھٹا کرناہے ،

ایک سال ہوگیا نوازشریف اسپتال گئے نہ ہی علاج کرایا صرف عوام کوبےوقوف بنایا، نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے ، نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ، جب کہ حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی والے استعفے دے کر کیا کریں گے ، کیوں کہ اگلی بار انہیں سندھ بھی نہیں ملے گا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقا میں فوج کا کلیدی کردار ہے ، پاک فوج جمہوری حکومت کے پیچھے کھڑی ہے ، اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس ضرور کریں ،

لیکن شرپسندی اور جلاوَ گھیراوَ پر قانون حرکت میں آئے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشریف اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف غداری کے مقدمے کا وزیراعظم عمران خان کو علم نہیں تھا ۔ اپنے محکمے کے بارے میں وزیر ریلوے نے کہا کہ 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ افراد کو دی ہیں ، 15اکتوبر سے تمام پرائیویٹ ٹرینیں بحال کی جارہی ہیں ، ریلوے کی بہتری کے لیے مزید اقدامات بھی کررہے ہیں ۔