پی ٹی آئی کے زوال میں اس کے اپنے ارکان کی بغاوت نے اہم کردار ادا کیا، فروغ نسیم
حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کو خہر باد کہا جس کے بعد اس کے دونوں وفاقی وزرا فروغ نسیم اور امین الحق مستعفی ہوگئے۔ مستعفی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے زوال میں اس کے اپنے ارکان کی بغاوت نے اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے نکلنے کے ایم کیو ایم کے فیصلے میں کسی ادارے سے ہمیں کسی قسم کی ہدایت نہیں تھی۔ فروغ نسیم نے کہا کہ بلاول سے ملاقات ہوئی،ان کی باتوں سے بہت تقویت ملی۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کا کیس خالد مقبول صدیقی کی اجازت سے لڑا اور انہی کی اجازت سے دو بار مستعفی ہوا اور پھر حلف بھی اٹھایا۔ واضح رہےکہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔