تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات کا امکان
تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعے کے روز ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر قیادت کی کراچی موجودگی پر ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب خالدمقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور خواجہ اظہارآج وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم رہنما آج شام 4 بجے کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے صوبے اور ن لیگ سے وفاق سے متعلق ڈرافٹ پرکام جاری ہے۔