پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ شہید
پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔
ضرور پڑھیں: سرپرائز ڈے کے 3 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے نغمہ جاری کر دیا
ترجمان کا کہنا ہےکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، ائیر ہیڈکوارٹرز نے واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ زمین پر کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی مردان کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
ضرور پڑھیں: پاک فضائیہ میں ترقی اور تبادلے،3 ایئر آفیسرز کی ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی
گزشتہ سال نومبر میں بھی پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے تھے۔